ذکر قلبی

( ذِکِرِ قَلْبی )
{ ذِک + رے + قَل + بی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ذِکر' کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت 'قلبی' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا (قلبی صفت اور ذِکر موصوف)۔ اردو میں اسم کے طور پر مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دل کو اللہ کو یاد کرنا اور اس کی حمد و ثنا کرنا۔
"ذکر قلبی اللہ تعالٰے کی نعمتوں کا یاد کرنا، اسکی عظمت و کبریائی اور اسکے دلائل قدرت میں غور کرنا، علما کا استنباط مسائل میں غور کرنا بھی اس میں داخل ہے۔"      ( ١٩١١ء، القرآن العظیم، تفسیر مولانا نعیم الدین مراد آبادی، ٣٨ )