ذکی الحس

( ذَکُی الْحِس )
{ ذَکی + یُل (ا غیر ملفوظ) + حِس }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ذکی' کو حرف تخصیص 'ال' کے ذریعے عربی سے مشتق ایک دوسرے اسم 'حِس' کےساتھ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٩ء کو "حیاتِ جاوید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بہت جلد متاثر ہونے والا، حسّاس۔
"شکاری کے حواس خمسہ یوں بھی ذکی الحس ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ٨٩ )