استبرق

( اِسْتَبْرَق )
{ اِس + تَب + رَق }
( عربی )

تفصیلات


فارسی زبان کے لفظ 'ستبرہ' کا معرب ہے۔ اردو میں ١٧٦٩ء کو "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - موٹا زرتار ریشمی کپڑا (اکثر جس رنگ کی روشنی میں دیکھا جائے اسی رنگ کا نظر آتا ہے)؛ سبز رنگ کا مخمل۔
سبزی نے بلندی و پستی میں جدھر دیکھیے استبرق کا فرش بچھا رکھا ہے۔"      ( ١٨٩٤ء، مفتوح فاتح، شرر، ٣٥ )
  • thick silk brocade interwoven with gold;  silk or satin (particularly green) the colour of which seems to change agreeably to the height in which it is seen