ذمہ دارانہ

( ذِمَّہ دارانَہ )
{ ذِم + مَہ + دا + را + نَہ }

تفصیلات


ذِمَّہ  ذِمَّہدارانَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'ذمہ' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ لاحقہ فاعلی 'دار' لگانے سے ذمہ دار بنا جس کے آگے 'انہ' بطور لاحقہ صفت لگانے سے مرکب 'ذمہ دارانہ' بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٨٥ء کو "ہمدرد نونہال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ذمہ داری کا، فرض شناسی کا۔
"وزیر خارجہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ جینیوا اس مذاکرات میں زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے۔"      ( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ١٧ / مارچ، ١ )