عربی زبان سے مشتق صفت 'ذُو' کے بعد عربی ہی سے مشتق صفت 'ضِعْف' کی جمع 'اَضعاف' لگایا گیا جس کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'اَقَل' لگانے سے مرکب بنا۔ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٢ء کو "تسہیل الحساب" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ ریاضی ] وہ عدد جو کئی عددوں پر پورا پورا تقسیم ہو سکے اور اس سے چھوٹا کوئی عدد ایسا نہ ہو کہ اُن عددوں پر پورا پورا تقسیم ہوتا ہو اِس عدد کو اُن عددوں کا ذواضعاف اقل کہتے ہیں۔
" "الم" اور "اقل" کے لفظ خود عربی کے ہیں اور اردو میں مستعمل ہیں مثلاً "رنج و الم" اور ذواضعاف اقل ہیں۔"
( ١٩٧٦ء، ہندی اردو تنازع، ٣٥٨ )