تفصیلات
بدد اِسْتِبْداد اِسْتِبْدادِیَت
عربی زبان کے لفظ 'اِسْتبداد' کے ساتھ 'یَت' بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٢٢ء کو "نقش فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شخصی حکمرانی، جابری۔
"ترک احرار کی فوجیں استبدادیت کے دیرینہ قلعوں کو مسمار کرنے بڑھیں۔"
( ١٩٢٢ء، نفش فرنگ، قاضی عبدالغفار، ٥٤ )