ذوالجناح

( ذُوالْجَناح )
{ ذُل (ا غیر ملفوظ) + جَناح }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے ماخوذ صفت 'ذُو' کو حرف تخصیص 'ال' کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'جَناح' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پروں والا، حضرت امام حسین کے گھوڑے کا نام جس پر جنگِ کربلا میں آپ سوار تھے۔
 ہاں بڑھا چل سُوئے مقتل ذولجناح تیز گام اور تھوڑی دیر کا باقی ہے اِس دنیا میں کام      ( ١٩٨١ء، شہادت، ٦٠ )
  • "the winged one"
  • name of the horse of Hazrat Imam Hussain (P.B.U.H)
  • son of Hazrat Ali (P.B.U.H)