عربی زبان سے ماخوذ صفت 'ذو' کو حرفِ تخصیص ال کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم نور کے تثنیہ 'نورین' کے ساتھ ملانے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء کو "دیوان راسخ دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - رسالتمآبۖ کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانؓ کا لقب جن کے نکاح میں رسولِ اکرمۖ کی دو صاحب زادیاں رقیہ اور اُمِ کلثومؓ یکے بعد دیگرے آئی تھیں۔
"منافقوں ہی کا ایک گروہ تھا جس نے . باغیوں کی ایک بڑی جماعت مصر، کوفہ اور بصرہ سے جمع کر کے سیدنا عثمانؓ ذوالنورین کے خلاف بغاوت کی۔"
( ١٩٨٧ء، فاران، کراچی، دسمبر، ٤٩ )