ذوق تماشا

( ذَوقِ تَماشا )
{ ذَو (ی لین) + قے + تَما + شا }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ذوق' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم 'تماشا' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو جرأت کے ہاں "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - دیدار کی تمنا، دیکھنے کا اشتیاق۔
 اُمید نہیں ان سے ملاقات کی ہر چند آنکھوں سے مگر ذوقِ تماشا نہیں جاتا      ( ١٨٠٩ء، جرات (مہذب اللغات)۔ )