ذوق سخن

( ذوقِ سُخَن )
{ ذَو (و لین) + قے + سُخَن }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ذوق' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم 'سخن' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٦ء کو "مثنوی اُمید و بِیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت
١ - شعر و شاعری سے دلچسپی اور لگاؤ۔
 اے ملتِ اسلام ترے ذوقِ سخن سے فردوسِ نظر عالم معنی کا ہے گلزار      ( ١٩٣٤ء، محروم (آنکھیں ترستیاں ہیں، ٢٠٤)۔ )