١ - حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی، حضرت نوح علیہ السلام کی بددعا سے دُنیا میں پانی کا طوفان آیا تھا خدائے تعالٰی نے حضرت نوحؑ کو ہدایت کی تھی کہ ایک کشتی بنائیں اور جب طوفان آئے تو اپنے بیوی بچوں اور ایماندار لوگوں سمیت اس کشتی میں بیٹھ جائیں، جب طوفان آیا تو ساری دنیا غرقاب ہو گئی، لیکن نوح کی کشتی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
"موجودہ زمانے میں بھی وقتاً فوقتاً یہ اطلاعات اخبارات میں آتی رہتی ہیں کہ کشتئی نوح کی تلاش کرنے کے لیے مہمات بھیجی جا رہی ہیں۔"
( ١٩٧٢ء، سیرت سرور عالم، ٤٩٨:١ )