کسٹرڈ

( کَسْٹَرْڈ )
{ کَس + ٹَرْڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


Custard  کَسْٹَرْڈ

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٧ء کو "میرے بھی صنم خانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - انڈے اور دودھ وغیرہ سے بنا ہوا ایک قسم کا پاوڈر اور اس سے تیار کی ہوئی کھیر جس میں عموماً کیلے اور خربوزے وغیرہ کے قتلے بھی ڈال دیے جاتے ہیں، (انگریزی کھانے میں ایک میٹھا پکوان)۔
"کسڑڈ کا ایک قطرہ چپک گیا اور انہیں اس کی خبر تک نہ ہوئی۔"      ( ١٩٤٧ء، میرے بھی صنم خانے، ١٤٣ )