١ - صاد ہونا
صحیح سمجھا جانا، انتخاب، پسند یا منظور کیا جانا۔ دل عاشق نہ ہو صد پاش کیونکر اس تغافل سے نظرانداز ہیں وہ داغ جن پر صاد ہوتا تھا
( ١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ٨ )
اچھے شعر پر م کا نشان ہونا۔ پائے ہیں خلعت پہ خلعت وصف قد و چشم میں ایک ایک مصرع پہ اپنے اُن کے دو دو صاد ہیں
( ١٨٥٤ء، غنچۂ آرزو، ٨٤ )
جس لفظ کو غلط یا زائد سمجھ کر کاٹ دیا گیا ہو اس پر دوبارہ صاد بنا دینا تاکہ وہ غلط یا زائد نہ سمجھا جائے۔ (نور اللغات) چشم عبرت میں کوئی خاک کا پتلا نہ جچا سب کے سب ہیں نظر ایک یہ بھی صاد نہیں