کستوری

( کَسْتُوری )
{ کَس + تُوری }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٢١ء کو "خالقِ باری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَسْتُوریوں [کَس + تُو + رِیوں (واؤ مجہول)]
١ - ایک خوشبو جو ہرن کے ناف سے حاصل ہوتی ہے، مُشک، مُشکِ نافہ۔
"ہوا کے جھونکوں نے اس کے کستوری جیسے مہکتے بالوں کی بلائیں لیں۔"      ( ١٩٢٩ء، ناٹک کتھا، ١٠ )
٢ - ایک خوش آواز پرند کا نام۔ (پلیٹس، نوراللغات)
 بلبل کو جو بھر عمر سنی پرورش اس کے ہر گز نہ کرے زمزمہ کستوری کشمیر      ( ١٧٨٠ء، کلیات سودا، ٢٥٧ )
  • Musk (the animal perfume brought from Kashmir
  • Nepal and Bhutan);  the musk-bag;  the musk-deer.