کسٹمر

( کَسْٹَمَر )
{ کَس + ٹَمَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Customer  کَسْٹَمَر

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٩١ء کو "افکار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : کَسْٹْمَروں [کَسْٹ + مَروں (واؤ مجہول)]
١ - [ خریداری ]  دکان پر خریداری کے لیے آنے والا، خریدار، گاہک۔
"وہ اس جوان کی شخصیت کے حصار میں مفید رہی لیکن ہی لمحے کسی کسٹمر کے آنے سے اپنی سوچ سے واپس آگئی۔"      ( ١٩٩١ء، افکار، کراچی، جون، ٥١ )