کسل مندی

( کَسْل مَنْدی )
{ کَسْل + مَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کسل' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ لاحقہ 'مند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - سستی، کاہلی، تھکان۔
"مسکراتے ہوئے وہ زینے سے اترے کہ رات کی پریشانی اور کسل مندی آشکارا نہ ہو۔"      ( ١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر )
  • languor
  • lassitude
  • weariness.