بقلم خود

( بَقَلَم خود )
{ بَقَلَم + خُد (و معدولہ) }

تفصیلات


فارسی حرف جار 'ب' عربی اسم 'قلم' اور فارسی اسم ضمیر 'خود' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "کاغذات کار روائی عدالت" میں مستعمل ملتا ہے

متعلق فعل
١ - اپنے دستخط سے، (لکھنے میں) اپنے ہاتھ سے۔
"العبد جعفر خان گواہ مدعی بقلم خود"      ( ١٨٨٠ء، کاغذات کارروائی عدالت، ١٢١ )