سواپہر

( سَواپَہَر )
{ سَوا + پَہَر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے مرکبِ توصیفی ہے۔ سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'سوا' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم ظرف زمان 'پہر' بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩١٠ء کو "لڑکیوں کی انشاء" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - چاشت اور دوپہر کے درمیان کا وقت، پہر بھر سے زیادہ وقت۔
 زمانِ رخصتِ طفلی لو شباب آیا سوا پَہر رُخِ روشن کا آفتاب آیا      ( ١٩٤١ء، فانی، کلیات، ٦٣ )