بفرض محال

( بَفَرْضِ مَحال )
{ بَفَر + ضے + مَحال }

تفصیلات


فارسی حرف جار اور عربی اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٠٤ء میں "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ناممکن امر کو صحیح مان کے۔
"تھوڑی دیر کے لیے بفرض محال یہ تسلیم کر لیا جائے کہ عربی میں قابل قدر ذخیرہ علمی موجود ہے۔"      ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١٦٦:٣ )