سوادخط

( سَوادِخَط )
{ سَوا + دے + خَط }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ مرکبِ اضافی ہے۔ عربی سے مشتق اسم 'سواد' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی ہی سے اسم مشتق 'خط' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٩٩ء کو "رویائے صادقہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اندازِ تحریر، طرز تحریر، روشںِ خط۔
"اُن کا سواد خط بالکل عورتوں کا سا ہے اور اس مضمون کے سواد خط سے ملتا جلتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، ارمغانِ مجنوں، ٥٢٦:٢ )