تفصیلات
عربی زبان سے ماخوذ مرکبِ توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم 'سواد' کے ساتھ کسرۂ اضافت بڑھا کر عربی ہی سے مشتق اسم صفت ملانے سے مرکب بنا۔ مذکور ترکیب میں 'سواد' موصوف اور 'اعظم' صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم جمع ( مذکر - واحد )
١ - شہر کے ارد گرد کا علاقہ، بڑا علاقہ یا شہر۔
"سوادِ اعظم ملکِ چین ہے اور اوس کو خطا بھی کہتے ہیں۔"
( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٢١ )
٢ - وہ جماعت جس میں علمائے حقانی کی تعداد زیادہ ہو۔
"انسانیت کاسوادِ اعظم ہر عہد میں خیر پر قائم رہا یا شر پر۔"
( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٨ اپریل، ١٤ )