فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کشادہ' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٦ء کو "نثر ریاض خیر آبادی" میں مستعمل ملتا ہے۔