کشادہ دل

( کُشادَہ دِل )
{ کُشا + دَہ + دِل }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کشادہ' بطور صفت اور فارسی سے ماخوذ اسم 'دل' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "حالاتِ سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - صاف دِل، دِل میں میل نہ رکھنے والا، وسیع القلب، سخی، فیاض۔
"آدمی نہایت فراخ حوصلہ اور کشادہ دل تھے۔"      ( ١٩٣٨ء، حالاتِ سرسید، ١٠ )
٢ - خندرو، خوش مزاج، بشاش۔ (پلیٹس؛ مہذب اللغات)
  • open hearted
  • frank;  liberal
  • generous