بغور

( بَغَور )
{ بَغَور }

تفصیلات


عربی اسم 'غور' اور فارسی حرف جار 'ب' سے مرکب ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء میں "مرثیہ سجاد رائے پوری" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - دھیان سے توجہ کے ساتھ، گہری نظر سے۔
"تم نے یہ بھی بغور دیکھا کہ اس نازنین کی شکل و شمائل اور صبح دلکشا کی صورت ایک ہی ہے۔"      ( ١٩١٢ء، تضریح الاحرار، ٢٤٥ )
  • with reflection
  • thoughtfully attentively