کسرپیما

( کَسْرِپَیما )
{ کَسْر + پَے (ی لین) + ما }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کسر' کے ساتھ فارسی مصدر 'پیمودن' کا حاصل مصدر 'پیما' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣١ء کو "طبیعیات عملی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - [ طبعیات ]  ایک آلہ جس سے انچ کی کسروں کی پیمائش کی جاتی ہے۔
"پیتل کی چھوٹی نلی جس میں ایک کسر پیما لگا ہوا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٣١ء، طبعیات عملی، ٢٧٤:١ )