کسر اعشاریہ

( کَسْرِ اَعْشارِیَہ )
{ کَس + رے + اَع + شا + رِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کسر' بطور موصوف کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'اعشاریہ' بطور صفت ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٥ء کو "رسالہ علم فلاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ ریاضی ]  وہ کسر جس نسب نما دس یا دس کی کوئی قوت ہو اس کے لکھنےے کا طریقہ بھی الگ ہے جسے 10 / 5 کو 5ء 10 / 3 کو 3ء اور 10 / 7 کو 7ء لکھا جائے گا۔
"کسور اعشاریہ کے اعداد کو علامت کسر یعنی عین یا ہمزہ سے . بائیں طرف کو شمار کرتے ہیں۔"      ( ١٨٦٥ء، رسالہ علم فلاحت، ١٠ )