کشتی بانی

( کَشْتی بانی )
{ کَش + تی + با + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کشتی' کے بعد فارسی لاحقۂ فاعلی 'بان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "عربوں کی جہاز رانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کشتی چلانا، ناؤ کھینا، ناؤ کھینے کا عمل، ملاّحی کا پیشہ۔
"اہل عرب میں اس وقت کشتی بانی اور جہاز رانی سے تین کام لیے جاتے تھے۔"      ( ١٩٣٥ء، عربوں کی جہاز رانی، ٣٠ )