فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کشتی' کے بعد فارسی مصدر 'راندن' کا صیغۂ فعل امر 'راں' بطور لاحقۂ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٧ء کو "بازگشت و بازیافت" میں مستعمل ملتا ہے۔
"شاعری کی پوری شخصیت اپنی تمام برائیوں، اچھائیوں . کے ساتھ شعر میں ڈھل جائے کیونکہ زندگی جوئے کم آب ہے نہ آدمی کسی جوئے کم آب کا کشتی راں۔"
( ١٩٨٧ء، بازگشت و بازیافت، ٣١ )