بعنوان

( بَعُنْوان )
{ بَعُن + وان }

تفصیلات


عربی اسم اور فارسی حرف جار سے مرکب ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٠١ء میں "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ڈھنگ یا طریقے سے، طور پر۔
"اپنے احباب کو بھی اس نے بلایا اور مجھے ان سے بعنوان مناسب ملایا۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٦٣٩:٣ )
٢ - سرخی یا سرنامے کے ساتھ۔
 بڑھتا ہوا شکوہ شہیدان کربلا تاریخ لکھ رہی ہے بعنوان کربلا      ( ١٩٣٦ء، مراثی نسیم، ١٢٣:١ )