فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کَشش' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان کا اسم 'اتصال' ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "مبادی العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ قوت جو اجسام کے اجزائے قربہ کو باہم پیوست رکھے۔
"کشش ان تمام چیزوں میں پائی جاتی ہے جو مادی کہلاتی ہیں . عام طور پر اس کی جو شکلیں نظر آتی ہیں ان میں سے ایک وہ ہے جو کششِ اتصال کہلاتی ہے۔"
( ١٩٢٨ء، سلیم، مضامین سلیم، ٣٤:٣ )