فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کشش' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان کا اسم 'حرف' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٣ء کو صحیفۂ خوشنویساں" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ خطاطی ] کسی حرف کو صحیح طور پر تحریر میں لانے کی خطّی صورت، کسی حرف کا وہ حصّہ جو کھینچ کر لکھا جائے، کسی حرف کی لکیر یعنی سیدھے خط کی شکل کا بنا ہوا حصّہ۔
"مد لفظ مختلف فیہہ ہے . جب کہ بمعنی کشش حرف استعمال ہو۔"
( ١٩٦٣ء، صحیفۂ خوشنویساں، ٢٣٤ )