بظاہر

( بَظاہِر )
{ بَظا + ہِر }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ظاہر' کے ساتھ فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگنے سے 'بظاہر' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ظاہراً، دیکھنے میں۔
"میں نہیں کہہ سکتی کہ کیا ہوا اور کیا ہو گا، بظاہر والد تمھاری طرف مائل ہیں۔"      ( ١٩١٢ء، شہید مغرب، ٦ )
  • in appearance