لذت نفسانی

( لَذَّتِ نَفْسانی )
{ لَذ + ذَتے + نَف + سا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لذت' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی صفت 'نفسانی' لگانے سے مرکب 'توصیفی' لذت نفسانی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "بزم صوفیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - حواس خمسہ کے ذریعے حاصل کی ہوئی لذت، جنسی لذت، شہوت پرستی۔
"حضرت گنج شکر نے فرمایا کہ درویشوں کے فاقے سے موت آجائے تو اس سے بہتر ہے کہ لذت نفسانی کے لیے وہ مقروض ہوں۔"      ( ١٩٨٧ء، بزم صوفیہ، ١٦٦ )
  • sensual pleasure