لحظہ بہ لحظہ

( لَحْظَہ بَہ لَحْظَہ )
{ لَح + ظَہ + بَہ + لَح + ظَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لحظہ' کی تکرار' میں 'بہ' بطور حرف جار لگانے سے مرکب 'لحظہ بہ لحظ' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - دمبدم، ہر دم۔
"اینا . ابھی تک خاموش تھی، جرمنوں کی آواز لحظہ بہ لحظہ بلند ہوتی جارہی تھی۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ١٢٥٥ )