اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اوڑھ کر سونے کی لمبی چوڑی رضائی جس میں زیادہ مقدار میں روئی بھری گئی ہو۔
"چاندنی بیگم لحاف کے ڈھیر پر سن سی بیٹھی رہیں۔"
( ١٩٩٠ء، چاندنی، بیگم، ١٥٩ )
٢ - [ مجازا ] غلاف (انگ: Cacoon)
"غوغاء . ایک ریشمین بستہ اپنے لیے تیار کرکے جسے لحاف (کیکون) کہتے ہیں . غافل ہو جاتا ہے۔"
( ١٩١٠ء، مبادی سائنس (ترجمہ)، ١١٠ )
٣ - وہ دوا ج و کسی دھات کے اوپر رکھی جائے، وہ دوا جو کشتہ کرنے کے وقت کسی دوا کے اوپر رکھی جائے۔" (جامع اللغات اللغات، نوراللغات، علمی اردو لغت)