فعل متعدی
١ - دوڑانا، تیز جھپٹانا، بھگا کر چلانا یا دوڑانا۔
"اسی وقت چھوٹے کو لپکایا کہ جا کر خوبن کو چپکے سے لا۔"
( ١٩٣٢ء، بیلہ میں میلہ، ٣٧ )
٢ - کتے کو شکار پر دوڑانا۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت)
٣ - متحرک کرنا، ارتعاش دینا۔
"جب تک ان کا کانپنا جاری رہتا ہے، اسی طرح وہ ہوا کو بھی لپکاتا ہے۔"
( ١٨٣٨ء، ستۂ شمسیہ، ٦٦:٤ )
٤ - (کوئی چیز لینے کو جلدی سے) ہاتھ لپکانا، جلدی سے ہاتھ بڑھانا۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)