اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - شعلے، آگ، آنچ وغیرہ کی گرمی کا اثر، لپک۔
سر سے پا تک بت گر کا تخیل جیسے یا کسی شمع کی لو یا کسی شعلے کی لپٹ
( ١٩٨٨ء، ضمیر خامہ، ٢٩٠ )
٢ - [ مجازا ] گرمی، حرارت۔
"وہ ایک دھونی ہے کہ محبت کی لپٹ سے مرد کو گھیر لیتی ہے۔"
( ١٩٠٦ء، کو مخزن، ستمبر، ٩ )
٣ - لو یا باد سموم کا جھونکا، گرم ہوا۔
سفاف فضاؤں میں دہکتا ہوا سورج جھلسی ہوئی چٹانوں پہ وہ لو کی لپٹ
( ١٩٤٣ء، چراغ اور کنول، ٤٨ )
٤ - لو جو یکایک تیزی کے ساتھ ہوا کے جھونکے کے ساتھ آئے، بھپکا، خوشبو جو ہوا کے ساتھ آئے، مہک، باس، سوگند۔
"جسکی کی بھینی بھینی لپٹیں قلوب کے تہہ خانوں میں بس گئیں۔"
( ١٩٨٩ء، صحیفہ اہل حدیث، کراچی، ٣ اکتوبر، ٢ )
٥ - [ مجازا ] شعلگی، سرخی، مائل چمک۔
"اس کے ہونٹ ان میں سرخ اور شراب کا نشہ اور لپٹ ہے۔"
( ١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ١٧٣ )
٦ - (تیزی کے ساتھ سرایت کرنے والا) اثر۔
"جن کے دماغ میں مغربی خیالات کی لپٹ کسی مشرقی زبان کے ذریعے سے پہنچی ہے۔"
( ١٨٨٠ء، مقالات حالی، ١٤٠:٢ )
٧ - پرتو، عکس۔
"آدمی کے دل پر فرشتے کی ایک لپٹ ہے۔"
( ١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ١٢٩ )
٨ - غیظ و غضب (مناسب لفظوں کے ساتھ)۔
"سرخ سرخ شے میں سے ایک لپٹ سی نکلتی ہوئی معلوم ہوئی۔"
( ١٩٣٩ء، زندگی، نقاب چہرے، ١٢٩ )