لانگ جمپ

( لانْگ جَمْپ )
{ لانْگ (ن غنہ) + جَمْپ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'لانگ' کے ساتھ انگریزی اسم 'جمپ' لگانے سے مرکب 'لانگ جمپ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "اودھ پنچ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - لمبی چھلانگ، ایک جست میں زیادہ فاصلے کو لانگھ جانا ہوتا ہے (اسکولوں وغیرہ میں ایک قسم کا کھیل)۔
عرب فاتحین بلوچستان کو ایک لانگ جمپ سے پھلانگ کر ایران سے سیدھے سندھ میں آگئے۔"      ( ١٩٨٩ء، صحیفہ، لاہور، جولائی، دسمبر، ٢٣ )
  • long jump