انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'لانگ' کے ساتھ انگریزی اسم 'مارچ' لگانے سے مرکب 'لانگ مارچ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "اور لائن کٹ گئی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - تیزی کے ساتھ بغیر بیچ میں پڑاؤ کیے ہوئے پیدل سفر۔
"مرد دانا میں کوئی لچک یا پیچ جیسے تھا ہی نہیں وہ تو بس سیدھی سڑک پر چلنے کا عادی تھا بالکل جیسے کوئی سپاہی لانگ مارچ کر رہا ہو۔"
( ١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٤٠ )
٢ - [ سیاسیات ] احتجاجی سفر، احتجاجاً کوئی طویل سفر پیدل کرنا۔
"آپ نے ان سے یہ حقوق چھین لیے وہ یہ بتانے کے لیے لانگ مارچ کرنا چاہتے تھے۔"
( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٩٢ )