لائبریری

( لائِبْریری )
{ لا + اِب + رے + ری }
( انگریزی )

تفصیلات


Library  لائِبْریری

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٤ء کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : لائِبْریرِیاں [لا + اِب + رے + رِیاں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : لائِبْریزِیز [لا + اِب + رے + رِیز]
جمع غیر ندائی   : لائِبْریرِیوں [لا + اِب + رے + رِیوں (و مجہول)]
١ - کتاب گھر، وہ جگہ یا عمارت جہاں پڑھنے کے لیے کتابیں جمع رہیں، لائبریری۔
"ہفتے بھر کا غوطہ لگاگیا، لکھا ہی نہیں، صبح جا کر کلب کی لائبریری میں بیٹھ جاتا، جو دریا کے کنارے تو ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، دریا کے سنگ، ٢١ )