لبرل

( لِبْرَل )
{ لِب + رَل }
( انگریزی )

تفصیلات


Liberal  لِبْرَل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٩ء کو "حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - [ سیاسیات ]  کھلے ذہن کا مالک، سیع القلب، کشادہ نظر، وہ شخص یا گروہ جو انفرادی آزای، جمہوری نظام حکومت اور آزاد تجارت کا حامی ہو، جاگیر داری اور رجعت پسندی کے مقابل۔
"انجم اعظمی نے . نظم کے موضوع، موضوع کے ساتھ ٹریٹمنٹ اور بیان و اسلوب کے سلسلے میں زیادہ لبرل رویے کا اظہار کیا ہے۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٣٦ )
٢ - فیاض، دریا دل، سخی، کریم۔ (جامع اللغات)۔