استعماری

( اِسْتِعْماری )
{ اِس + تِع (کسرہ ت مجہول) + ما + ری }
( عربی )

تفصیلات


عمر  اِسْتِعْمار  اِسْتِعْماری

عربی زبان کے لفظ 'اِسْتِعْمار' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت استعمال کی گئی۔ ١٩٢٦ء کو مسئلۂ حجاز میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - استعمار کی صفت یا اس سے منسوب۔     
"دول یورپ کی استعماری فوج کی طرح محکوم قوم پر اپنے کو حکمران اور اس کو اسی طرح حقیر سمجھتے ہیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٢٦ء، مسئلہ حجاز، ١١١ )