عمل تنفس

( عَمَلِ تَنَفُّس )
{ عَمَلے + تَنَف + فُس }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'تنفس' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب پہلے ١٩٦٧ء کو "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سانس لین کا عمل۔
"جراثیمی بذرے جراثیم کی حالت سکون (Restling Stage) کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ اس زمانے میں ان کی تیز خلوی تقسیم کم ہو جاتی ہے اور عمل تنفس بھی بالکل محدود ہو جاتا ہے۔      ( ١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٧٩ )