عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'تقطیر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٧١ء کو "عملی کیمیا" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - قطرہ قطرہ ٹپکنے یا نکلنے کا طریقہ، ٹپکاؤ کا عمل، نتھارنے کا طریقۂ خاص۔
"کسی مائع میں سے غیر حل پذیر کثافتوں کو علیحدہ کرنے کا زیادہ بہتر اور سائنسی طریقہ یہ ہے کہ اسے ایک مسام دار کاغذ میں سے گزارا جاتا ہے جسے فلٹر پیپر کہتے ہیں اور یہ عمل عملِ تقطیر (Filtration) کہلاتا ہے۔"
( ١٩٧١ء، عملی کیمیا، ١١ )