عمل ترفع

( عَمَلِ تَرَفُّع )
{ عَمَلے + تَرَف + فُع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'ترفع' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "سلسلہ سوالوں کا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بلند کرنے کا عمل، تصعیدی عمل، جذبے یا جبلت کو فروتر سے بلند کرنے کا عمل۔
"آخری مصرعوں میں تو یہ Grow کر کے عمل ترفع Transformation بن جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، سلسلہ سوالوں کا، ١٤٤ )