عمل تبخیر

( عَمَلِ تَبْخِیر )
{ عَمَلے + تَب + خِیر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'تبخیر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "جغرافیۂ عالم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ کیمیا ]  گرمی کی شدت سے مائع کا بخارات میں تبدیل ہونے کا عمل، بھاپ بننے کا عمل۔
"عمل تبخیر Evaporation وہ عمل ہے جس سے کسی مائع کو گرم کرکے بخارات میں تبدیل کرکے اڑا دیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٧١ء، عمل کیمیا، ١٩ )