عمل پیہم

( عَمَلِ پَیہَم )
{ عَمَلے + پَے (ی لین) + ہَم }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمل' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی سے ماخوذ تابع فعل پیہم، لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مستقل اور متواتر عمل۔
"ڈاکٹر صاحب مثبت فکر اور عمل پیہم کے حامل تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، نومبر، ٢٥ )