عمر رسیدہ

( عُمْر رَسِیدَہ )
{ عُمْر + رَسی + دَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمر' کے ساتھ فارسی مصدر 'رسیدن' سے صیغہ حالیہ تمام 'رسیدہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٢ء کو "دیوان برق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بوڑھا، معمر، زمانہ دیدہ، عمر پر پہنچا ہوا۔
"صرف چپراسی عمر رسیدہ تھا۔"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ١١٦ )
  • advanced in years.