عمر دراز

( عُمْرِ دَراز )
{ عُم + رے + دَراز }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'دراز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - لمبی عمر، طویل زندگی۔
 کاکل نہیں ہے جلوہ نما روئے یار پر خضرِ طریق حسن کی عمر دراز ہے      ( ١٨٧٧ء، درۃ الانتخاب، ١٧٤ )
  • May (your) life (be) long.