عمر بھر

( عُمْر بَھر )
{ عُمْر + بَھر }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عمر' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'بھر' بطور لاحقۂ ظرفیت لگانے سے مرکب 'عمر بھر' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٤١ء کو "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ساری زندگی، تابہ حیات، تمام عمر۔
"اور اب . اب میرا بھائی کہیں نہیں ملے گا، عمر بھر ڈھونڈتا پھروں تب بھی اسے نہ پاسکوں گا۔"      ( ١٩٨٢ء، انسانی تماشا، ١٩٦ )
  • during the term of natural life;  for life.